ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی 

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی 
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا کہ ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔

اس سے قبل ایل او سی کے ڈھڈیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق 14 اگست کو ڈھڈیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوا تھا

مزید :

قومی -