فیاض الحسن چوہان نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی پریشان ہو جائیں گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدراعوان کے استاد پرویز رشید اور محمود اچکزئی ہیں جو فوج کیخلاف بات کرتے ہیں،افواج کیخلاف سازش کرنے والوں کو پاکستان میں عزت نہیں مل سکتی، اے پی سی الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ اگر اپنے بیانئے "ووٹ کو عز ت دو"پر قائم ہے تو پھر ہماری عزت کرے،نوازشریف تاحیات نااہل ،عدالتوں کے مفرور اور مجرم ہیں ،ان کی جلد واپسی ہو گی، بیگم صفدر کے استاد پرویز رشید اور محمود اچکزئی ہیں جو فوج کیخلاف باتیں کرتے ہیں،پرویز رشید نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچایا، آج اگر پاکستان میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے، عوام، میڈیا اور ہم سب کے پیچھے وردی ہے، اسی لیے ملکی معاملات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، نیب نے عثمان بزدار کو بلایا ہے لیکن انہوں نے اپوزیشن کی طرح نیب پر تنقید نہیں کی بلکہ پیش ہوئے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم یہاں پر یوم سیاہ کے حوالے سے جمع ہوئے ہیں، اس وقت بھارت کی لیڈرشپ آر آر ایس کی آلہ کار ہے، بھارت چائنہ کے ہاتھوں ذلیل ہو رہا ہے، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا فیصلہ ثابت کرتا ہے مودی ظالم ہے، نریندر مودی نے اپنی قوم کوہر ایشو پر سبز باغ دکھائے، نریندر مودی ظلم چھوڑ دو، اپنی معیشت کو بہتر کرو۔