ایف اے ٹی ایف میں ہم نے صفر سے معاملات شروع کیے، ہماری کوشش ہو گی کہ۔۔۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے قوم کو بڑی امید دلا دی

 ایف اے ٹی ایف میں ہم نے صفر سے معاملات شروع کیے، ہماری کوشش ہو گی کہ۔۔۔ وفاقی ...
 ایف اے ٹی ایف میں ہم نے صفر سے معاملات شروع کیے، ہماری کوشش ہو گی کہ۔۔۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے قوم کو بڑی امید دلا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھ رہی جبکہ پاکستانی معیشت بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور کورونا سے بھی نمٹنے پر دنیا میں تعریف ہوئی ہے،ایف اے ٹی ایف میں ہم نے صفر سے معاملات شروع کیے، ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستان جتنا جلدی ہو سکے گرے لسٹ سے نکلیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ 2018میں ہمیں بینک کرپٹ معیشت ملی تھی یہ میں نہیں کہہ رہا موڈیز نے کہا ہے،آپ کے فارن ایکسچینج کے ریزرو آدھے رہ گئے تھے،ہم سخت فیصلے نہ کرتے تو دیوالیہ آنے کے بعد زیادہ تباہی ہونی تھی، جیسے انہوں نے ماضی میں آخری دو سال میں بجٹ دیا اور معیشت چلائی ان کو اندازہ ہو گیا تھا آگے انہوں نے نہیں آنا،پاکستان دو سالوں سے سخت مرحلے میں گزر رہا تھا،پاکستان کا 10ارب سالانہ قرضہ ہم نے ادا کیا،پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور کورونا سے بھی نمٹنے پر دنیا میں تعریف ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ کی سیل ریکارڈ دیکھی گئی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے ترقیاتی کام جو تاخیر کا شکار تھے ان کو بھی شروع کر رہے ہیں،نمائندوں کو ہدایت دی ہیں کہ ایس او پیز کیساتھ کھلی کچہری کا آغاز کریں اور لوگوں کے کام بھی دوبارہ شروع کریں۔حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کیساتھ ہمارے برادرانہ تعلق ہیں، ہر پاکستانی عزت و احترام سے سعودیہ عرب کو دیکھتا ہے، ہمارے دو مقدس مقامات وہاں پر ہیں ،جو رقوم ہم نے دوست ممالک سے لیں تھیں وہ شیڈول کے مطابق ہی واپس ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پچھلے سال مجھے ایف اے ٹی ایف کی نمائندگی دی،ایف اے ٹی ایف میں ہم نے صفر سے معاملات شروع کیے،ہم نے جو قانون سازی کی ہے اس سے ہمیں مدد ملے گی،ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستان جتنا جلدی ہو سکے گرے لسٹ سے نکلے۔

مزید :

قومی -