سعودی سفیر کی پاکستان میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، عثمان بزدار اور چوہدری سرور کے بعد راحیل شریف سے بھی ملاقات

سعودی سفیر کی پاکستان میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، عثمان بزدار اور چوہدری ...
سعودی سفیر کی پاکستان میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، عثمان بزدار اور چوہدری سرور کے بعد راحیل شریف سے بھی ملاقات

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نے لاہور کے دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

سعودی سفیر نے دورہ لاہور کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کےمطابق سعودی سفیر اور سابق آرمی چیف کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -