یکساں نصاب تعلیم پرکس سال سے مکمل عملدرآمد ہو گا؟وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نصاب پر چاروں صوبے متفق ہیں، پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب پر2021میں عملدرآمد ہوگا، آٹھویں 2022اور میٹرک تک 2023تک یکساں نصاب ہوگا۔
نجی ٹی وی کےمطابق سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کےوفدسےہونےوالی ملاقات میں وفاقی وزیرشفقت محمود نے وفد کو کیمبرج انتظامیہ کی جانب سے ازسرنونتائج کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ خراب امتحانی نتائج پرکیمبرج کے کنٹری ہیڈ سے رابطہ کیا ہے، کیمبرج انتظامیہ منگل تک حکومت کو آگاہ کرے۔شفقت محمود نے کہا کہ یکساں نصاب پر چاروں صوبے متفق ہیں، پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب پر2021میں عملدرآمد ہوگا،آٹھویں 2022اور میٹرک تک 2023تک یکساں نصاب ہوگا۔شفقت محمود نے بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو فنانشل پیکج دینے کیلئے گورنرسٹیٹ بنک سے دوبارہ رابطہ کریں گے، چھوٹے سکولز کی کمرشلائزیش فیس کم اور آسان قرضے دینے پر غور کر رہے ہیں۔