سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور اس کے گردونوا ح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زیر زمین گہرائی 100کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔
علاقہ مکین زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔