پریٹوریا میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب
پریٹوریا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان ہائی کمیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کمشنر مظہر جاوید نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ہائی کمشنر مظہر جاوید نے دو قومی نظریہ کی روشنی میں 14 اگست کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان قربانیوں اور جدوجہد کا ذکر کیا جس کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ تقسیم کے عمل کا نامکمل ایجنڈا ہے، انہوں نے پاکستان کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں اور کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا۔