انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، دن کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 99 پیسے کی کمی ہوئی تھی مگر بعد ازاں ڈالر کی قدر میں کچھ بہتری آئی اور دن کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 51 پیسے کی کمی پر بند ہو گیا۔
ایک روپے 51 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 213 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔