وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے تین وقت کا ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی نے  ہدایت کی کہ  سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انہیں 3 وقت کا کھانا فراہم کیا جائے۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور میں متاثرین سیلاب کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن  تیز کیا جائے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اور انتظامیہ تمام امدادی سرگرمیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،آخری متاثرہ فرد کی محفوظ مقام پر منتقلی تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ متاثرین کیلئے  ریلیف کیمپس میں اضافہ کیا گیا جائے، امدادی کیمپس میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں ، متاثرین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے، آفت میں گھرے افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ترجمان کے مطابق  وزیر اعلی پنجاب چودھری  پرویزالٰہی رات گئے تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔