اداکارہ کرن تعبیر کے گھر شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش 

اداکارہ کرن تعبیر کے گھر شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش 
اداکارہ کرن تعبیر کے گھر شادی کے 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے گھر 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ ہسپتال سے تصاویر بھی جاری کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ”وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے“۔

اداکارہ نے شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ”الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں“۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا جو کہ 'ایزا حمزہ ملک' ہے۔کرن تعبیر نے سوشل میڈیا صارفین سمیت تمام افراد سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز سے منسلک کئی فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

تفریح -