آج دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں 

آج دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں 
آج دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں 

  

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی سخت نگرانی کے باوجود پاکستانی پرچم لہرائے گئے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز " کے مطابق  بھارت کے یوم آزادی کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے  ، بھارتی مظالم  کی طرف اقوام عالم کی توجہ دلانے کیلئے دنیا بھر میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے احتجاج کے اعلان کے ساتھ کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔ 

حریت رہنماؤں کی جانب سے مکمل آزادی تک جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔ دوسری جانب  احتجاج کو روکنے کیلئے قابض افواج کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -