”نقصان برداشت نہیں کر سکتے اور نہ ہی سبسڈی دے سکتے ہیں “ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم منصوعات کی قیمت سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتی اور نہ ہی سبسڈی دے سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگے گا اور نہ لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا مگر ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دینے کے متحمل ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز نے قرض دینے سے پہلے چار ارب ڈالر کا بندوبست کرنے کی شرط عائد کی تھی، جس پر ہم نے دوست ممالک سے رابطہ کر کے اس رقم کا انتظام کرلیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ڈالرز دینے کی تصدیق سعودی عرب کرے تو زیادہ اچھا اور بہتر ہے میں اس سے زیادہ بات نہیں کروں گا۔