بی جے پی کی تقسیم برصغیر پر ویڈیو ریلیز ، نہرو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
نئی دہلی(این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے برصغیر کی تقسیم کی یاد میں 7سیکنڈ کی ویڈیو ریلیز کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں بی جے پی نے کانگریس پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے جواہر لعل نہرو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور تقسیم ہندوستان کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔بی جے پی کا کہنا تھا کہ جواہر لعل نہرو نے محمد علی جناح کی زیرقیادت مسلم لیگ کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، جس کا خمیازہ ہندوستان کے باشندوں کو اٹھانا پڑا۔بی جے پی کی جاری کردہ ویڈیو میں جواہر لعل نہرو کے ساتھ ساتھ مختلف ہندوستانی کمیونسٹوں کو بھی تقسیم کا ذمے دار ٹھہرایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ ان کے رہنماؤں نے مسلم لیگ کی حمایت کی اور ایک علیحٰدہ مسلم ملک کے مطالبے کو جائز قرار دیا۔