25مئی کے واقعات پر مسلم لیگ (ن) معذرت خواہ نہیں،ملک احمد خاں

25مئی کے واقعات پر مسلم لیگ (ن) معذرت خواہ نہیں،ملک احمد خاں
25مئی کے واقعات پر مسلم لیگ (ن) معذرت خواہ نہیں،ملک احمد خاں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم کے معاون خصوصی  ملک احمد خاں نے کہا کہ  25مئی کو ریاست نے اپنی رٹ قائم کی تھی، 25مئی کے واقعات پر مسلم لیگ (ن) معذرت خواہ نہیں ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز "  کے مطابق  وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خاں نے کہا کہ 25مئی کو ریاست نے قومی املاک کو تحفظ دیا تھا،  25 مئی کو مزاحمت کرنےو الے پولیس حکام قوم کے ہیرو ہیں ،25 مئی کو ریاست نے جتھہ راج کو روکا ،کیا 25 مئی کو لاہور میں سانحہ جلیانوالہ ہوا تھا جو پرویز الٰہی اتنا تڑپ رہے تھے ،   بدلہ لینے کا بیان وزیر اعلی کا نہیں کسی قبیلے کے سردار کا ہے ۔

ملک احمد خاں نے مزید کہا کہ یہ آئینی جمہوریت اور فاشسٹ آمریت کے درمیان جنگ ہے، خون کا آخری قطرہ بہا دیں گے لیکن آئین کی بالادستی پر سودے بازی نہیں کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -