ممنوعہ فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

ممنوعہ فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت ...
ممنوعہ فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کی الیکشن  کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے   کاز لسٹ جاری کر دی ، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کریں گے ۔

خیال رہے کہ  پاکستان  تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھاہے ۔ نجی ٹی وی "جیو نیوز " کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -