'پنڈی جلسہ نہ ہوا تو لندن جاوں گا،شیخ رشید نے دبئی پہنچ کر لندن جانے کا مشروط ارادہ ظاہر کردیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دبئی پہنچ کر لندن جانے کا مشروط ارادہ ظاہر کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق دبئی پہنچ کر شیخ رشیدنے کہا کہ 18 اگست کو لندن بھی جانا چاہتا ہوں، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ نہ ہوا تو لندن روانہ ہو جاؤں گا۔انہوں نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے 17 اگست تک دبئی میں رہوں گا ، 18 اگست کو لندن بھی جانا چاہتا ہوں، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا تو واپس آجاؤں گا، جلسہ نہ ہوا تو لندن روانہ ہو جاؤں گا۔