صوبہ پنجاب میں کئی وزراءکے محکمے تبدیل کر دیئے گئے ، نوٹیفکیشن جاری 

صوبہ پنجاب میں کئی وزراءکے محکمے تبدیل کر دیئے گئے ، نوٹیفکیشن جاری 
صوبہ پنجاب میں کئی وزراءکے محکمے تبدیل کر دیئے گئے ، نوٹیفکیشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے کئی وزرا کے محکمے تبدیل کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نوٹی فکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے کر انہیں پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور اختر ملک کو ان کی جگہ قلمدان دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر معاون خصوصی ارسلان خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا گیا ہے جب کہ مصدق عباسی کو پبلک پراسیکیوشن کا قلمدان سونپا گیاہے۔

مزید :

قومی -