لمبی دوست ہونے کا یہ فائدہ ہے ، نمرہ خان نے دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی

لمبی دوست ہونے کا یہ فائدہ ہے ، نمرہ خان نے دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی
لمبی دوست ہونے کا یہ فائدہ ہے ، نمرہ خان نے دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی
سورس: @instagram/nimrakhan_official

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی نئی ویڈیومیں "لمبی دوست کے فائدے بتا دیئے"۔ جس کے بعد صارفین ادکارہ کو  مشورے دے رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نمرہ خان نے لمبی دوست ہونے کا فائدہ بتایا۔ وائرل ویڈیو میں نمرہ خان کو سونے کے دوران ٹھندک محسوس ہوتی ہے اور وہ اے سی کا ریمورٹ نہ ملنے کی صورت میں وہ اے سی تک پہنچنے کی کوشش کرتی ہیں،لیکن ہاتھ نہیں پہنچ پاتا ۔ اداکارہ ٹیبل اٹھانے کیلئے آگے بڑھتی ہیں لیکن اسی لمحے انکی ایک لمبی دوست اور ماڈل اقرا حمزہ آتی ہیں اور اے سی کو بند کر دیتی ہیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ" لمبی دوست ہونے کا فائدہ,,,,".

ویڈیو کے کمنٹس باکس میں صارفین دلچسپ کنمٹس لکھ رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا کہ "باجی اے سی لگوا لیا، ایک ریمورٹ بھی لے لو اسکا"۔ایک صارف نے لکھا کہ "وہ حیران ہیں ریموٹ کیوں نہیں استعمال کر رہیں ؟"ایک صارف نے لکھا کہ "نمرہ کی دوست قد اتنا اچھا ہے کہ جیسا انکا"۔

مزید :

تفریح -