وزیر اعظم کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں  وزیر اعظم نے  گیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی ۔

 وزیر اعظم کی زیر صدارت  اجلاس میں  وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل ، چودھری سالک  حسین ،  معاون خصوصی طارق فاطمی ، ظفر الدین محمود ،   احسن اقبال اور دیگر متعلقہ حکام شامل تھے ۔ وزیر اعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں بالخصوص گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی ، یہ کمیٹی 10 یوم میں  وزیر اعظم کو تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے   وزیراعظم  نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں ،   چینی ورکروں کیلئے  ویزا کے حصول میں مشکلات کا حل کیا جائے ۔ وزیر اعظم نے چینی ورکرز کے ویزا میں سی پیک اور دیگر کمپنیوں کے ورکروں کی تفریق ختم کر کے ویزا کے طریقہ کار کو آسان اور تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم کو توانائی ، انفرا سٹرکچر ، پورٹ انفرا سٹرکچر ریلوے اور دیگر منصوبوں میں  10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے   متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں فوری ایک سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -