پاکستان میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملکی سطح پر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار متعارف کروادی گئی

پاکستان میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملکی سطح پر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک ...
پاکستان میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملکی سطح پر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار متعارف کروادی گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی آزادی کے 75سال مکمل ہونے پر پہلی ملکی سطح پر تیار کی گئی الیکٹرک کار متعارف کرا دی گئی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ پہلی ’میڈ ان پاکستان‘ الیکٹرک کار اووسیز پاکستانیوں کی تنظیم ڈائس فاﺅنڈیشن، پاکستانی جامعات اور نجی شعبے کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، جس کی تقریب رونمائی ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔
اس موقع پر ڈائس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے اس گاڑی کی تیاری کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ بجلی سے چلنے والی اس کار کو ’نور۔ای 75‘ (NUR-E 75)کا نام دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کی فروخت کے لیے بکنگ کا آغاز 2024ءکے آخر میں کیا جائے گا۔
اس گاڑی کا بیٹری پیک این ای ڈی یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے۔ جدید فیچرز پر مشتمل الیکٹرک کار برآمد بھی کی جائے گی۔ یہ گاڑی 220وولٹ کے بجلی کنکشن پر 8گھنٹے میں مکمل ری چارج ہوسکتی ہے اور اس ایک ری چارج کے ساتھ 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 210کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

بزنس -