مجھے لگتا ہے کہ گیم شو اچھا ہوسٹ کر سکتی ہوں ، ایمن سلیم میزبان بننے کو تیار

مجھے لگتا ہے کہ گیم شو اچھا ہوسٹ کر سکتی ہوں ، ایمن سلیم میزبان بننے کو تیار
مجھے لگتا ہے کہ گیم شو اچھا ہوسٹ کر سکتی ہوں ، ایمن سلیم میزبان بننے کو تیار
سورس: @instagram/ayman.saleem_

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم اداکاری کے بعد میزبانی بھی کریں گی۔ سوشل میڈیا صارفین کا مسلسل ایمن سلیم کا موازنہ کرنے پر بلآکر اداکارہ بول پڑیں ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ" ہمیں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے"۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک صارف نے اداکارہ ایمن سلیم کے سوال جواب کے سیشن میں اداکارہ کا موازنہ پاکستانی میزبان ندایاسر سے کرتے ہوئے سوال کیا کہ" آ پ میزبانی کیوں نہیں کرتیں؟ آپ جس طرح سے بغیر رکے بولتی رہتی ہیں، آپ ندا یاسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی"۔ جس پر اداکارہ ایمن سلیم نے صارف کے جواب میں کہا کہ" آپ کو کچھ بھی زیادہ اچھے طریقے سے کرنے کے لیے کسی دوسرے کو ہرانا ضروری نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھنا چاہیئے"۔اداکارہ نے مزید کہا کہ "ویسے میں آپ کی رائے سے متفق ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں گیم شو بہترین طریقے سے ہوسٹ کرسکتی ہوں"۔

مزید :

تفریح -