سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی سے 1775 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4300 روپے اور 3686 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 34 ہزار 200 اور فی 10 گرام قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید :

بزنس -