ملعون سلمان رشدی پر حملے کے حوالے سے ایران کا رد عمل بھی آگیا

ملعون سلمان رشدی پر حملے کے حوالے سے ایران کا رد عمل بھی آگیا
ملعون سلمان رشدی پر حملے کے حوالے سے ایران کا رد عمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں ملعون سلمان رشدی پر  ہونے والے حملے سے متعلق  ایران کا ردعمل سامنے آگیا ۔

معروف امریکی جریدے 'واشنگٹن پوسٹ ، پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے  کہا ہےکہ ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہیں، کسی کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنےکا حق نہیں ہے۔

 ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ملعون سلمان رشدی نے آسمانی مذاہب کی توہین کرکے لوگوں کے غیض وغضب کو خود دعوت دی۔اس حملے میں سلمان رشدی  اور اس کے حامیوں کے علاوہ کسی اور کو قصور وار اور مذمت کے لائق نہیں سمجھتے۔

خیال رہے کہ ملعون سلمان رشدی پر گزشتہ ہفتے نیویارک میں ایک تقریب کےدوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔