بھارت سے آنے والا بین الاقوامی طیارہ پاکستان سے12مسافروں کو لے کر دبئی روانہ

بھارت سے آنے والا بین الاقوامی طیارہ پاکستان سے12مسافروں کو لے کر دبئی روانہ
بھارت سے آنے والا بین الاقوامی طیارہ پاکستان سے12مسافروں کو لے کر دبئی روانہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے آنے والا بین اقوامی چارٹرطیارہ جناح ٹرمینل پرایک گھنٹے قیام کے بعد 12 مسافروں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرکی دوپہر حیدرآباد دکن راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ(بھارت)سے آنے والے چارٹرطیارے نے دوپہربارہ بجکر دس منٹ پر کراچی ائرپورٹ پرلینڈ کیا،طیارہ ایک گھنٹہ دس منٹ کے بعد دوپہر ایک بجکر بیس منٹ پر 12مسافروں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوا۔

طیارہ گلوبل بمبارڈیئرجی فائیو کا حامل تھا،سی اے اے حکام کے مطابق طیارے نے کراچی ائرپورٹ پراترنے کے لیے باقاعدہ طورپرپیشگی اجازت لی،ترجمان سی اے اے کے مطابق یہ بین الاقوامی چارٹرپرواز تھی،یہ کوئی خصوصی طیارہ نہیں تھا اورانڈیا سے آمد کے سوامذکورہ طیارے کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارت سے آنے والا طیارہ نہ تو بھارتی ہے اور نہ ہی خصوصی،  چارٹرڈ طیارہ برطانیہ کے جزائر مارشل میں رجسٹرڈ ہے،طیارہ حیدرآباد دکن سے آیا اور 12 پاکستانی مسافروں کو لے کر دبئی روانہ ہوا۔

مزید :

قومی -