پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نو ٹیفائی کردیا گیا

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نو ٹیفائی کردیا گیا
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نو ٹیفائی کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دی تھی اور اب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد میاں سومرو نے سپیکر قومی اسمبلی کو رخصت کی درخواست دی تھی اور وہ جیکب آباد کے حلقے این اے 196 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -