اپنے حلقے میں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر با اختیار بناؤں گا، این اے 120سے تحریک انصاف کے امید وار میاں عباد فاروق کی اقرار الحسن سے گفتگو

اپنے حلقے میں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر با اختیار بناؤں گا، این اے 120سے ...
اپنے حلقے میں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر با اختیار بناؤں گا، این اے 120سے تحریک انصاف کے امید وار میاں عباد فاروق کی اقرار الحسن سے گفتگو

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور این اے 120سے ٹکٹ ہولڈر  میاں عباد فاروق نے کہا ہے کہ اپنے حلقے میں سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر تمام نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے ارادہ ہے ۔ 

یو ٹیوب چینل پر معروف اینکر پرسن اقرار الحسن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں کل ایک لاکھ نو جوان ہے جنہیں مختلف شعبوں میں ہنر مند بنا کر با اختیار بناؤں گا ۔ میں نے اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے این اے 120میں فوڈ ٹرکس متعارف کرائے ہیں جو کہ غریب لوگوں کو کھانا مہیا کر رہے ہیں ، اس منصوبے کو مرحلہ وار مزید آگے بڑھا یا جائے گا۔انہوں نے بتا یا کہ میں اس حلقے میں500بچیوں کی اجتماعی شادی کروا رہا ہوں جس کے تمام اخراجات خود اٹھاؤں گا۔ میں اپنے لیڈر کی طرح خدمت کرنے میدان میں آیا ہوں ،مجھے جیت ہار کی پرواہ نہیں ، خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا۔

ہمارے ملک میں نوجوانوں کی تعداد 60فیصد ہے،اگر ہم اپنے نوجوانوں کو تیار کریں گے ، میرے حلقے میں1 لاکھ نوجوان ہیں ،اگر 50 ہزار ،چاہے کسی بھی جماعت سے ہوں یہ ہمارے بچے ہیں ، سب کو ٹرین کریں گے۔میں نے اپنے حلقے میں فوڈ ٹرکس بنائے ہیں تاکہ غریب لوگ بھی رات کو کھانا کھا کر سوئیں اور اس منصوبے کو  مرحلے وار آگے بڑھا یا جائے گا۔میں جیتنے یا ہارنے کے لیے میدان میں نہیں اترا ، میں نے اپنے لیڈر کی طرح  خون کے آخری قطرے تک لڑنا ہے ۔ میرے حلقے کے لوگوں کا گلہ ہے کہ انتخاب کے بعد  کوئی نہیں پوچھتا ۔ مجھے لوگوں نے کہا کہ ہار گیا تو میں نے جواب دیا مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں میں نے خدمت کرنی ہے۔

۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -