اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولت کاری پرایک اور افسر شامل تفتیش

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولت کاری پرایک اور افسر شامل تفتیش
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولت کاری پرایک اور افسر شامل تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سہولت کاری میں جیل کے ایک اور افسر سے تفتیش شروع کردی گئی۔

جیو نیوز ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے معاملے پر جیل کے ایک اور افسر کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بعد سیکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ مکمل کرلی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال بانی پی ٹی آئی کے سیل تک رسائی رکھتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو کمرہ عدالت میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افسران پر بانی پی ٹی آئی کو موبائل رسائی دینے کا الزام بھی ہے، سیکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کر لیا۔

مزید :

قومی -