اسلام آباد سے ہاتھ پاؤں بندھی ملنے والی غیر ملکی خاتون سے زیادتی کا معاملہ، پولیس کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد سے ہاتھ پاؤں بندھی ملنے والی غیر ملکی خاتون سے زیادتی کا ...
اسلام آباد سے ہاتھ پاؤں بندھی ملنے والی غیر ملکی خاتون سے زیادتی کا معاملہ، پولیس کا حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں ہاتھ پاؤں بندھی ملنے والی خاتون کے بارے میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ کے غیر ملکی ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ کی حدود سے خاتون کے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ملنے کے واقعے کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے غیر ملکی ہونے کے تاحال کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں، تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے، جس کی نگرانی اسلام آباد پولیس کی سینئر کمانڈ خود کررہی ہے۔ تفتیش میں سامنے آنے والی پیش رفت اور تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ معاملے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔