گورنر ہاؤس سندھ میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی، منچلوں کی خواتین سے بدتمیزی، فیملیز دہائیاں دیتی رہیں

گورنر ہاؤس سندھ میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی، منچلوں کی خواتین سے ...
 گورنر ہاؤس سندھ میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی، منچلوں کی خواتین سے بدتمیزی، فیملیز دہائیاں دیتی رہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی ہوگئی۔ اس دوران منچلوں کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی کی اطلاعات بھی ملیں، جبکہ تقریب میں شرکت کیلئے آنے والی فیملیز دہائیاں دیتی دکھائی دیں۔

آج نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں اسوقت بدنظمی پیدا ہوگئی جب کنسرٹ کے دوران عوام نے خاردار تاریں پھلانگ کر سٹیج پر پہنچنے کی کوشش کی اور پھر سٹیج تک پہنچ گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔اطلاعات ہیں کہ بھگدڑ بھی مچی جب کہ کچھ افراد زخمی ہوئے۔ انٹر نیٹ کی بندش سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

اس کے علاوہ گورنر ہاؤس کے اندر اور باہر بھی عوام کا رش دیکھنے میں آیا، لوگوں نے گورنر ہاؤس کی چھتیں پھلانگ کر اندر آنے کی کوشش کی جب کہ گورنر ہاؤس میں رش کے باعث کچھ خواتین کے بچے بھی گم ہونے کی اطلاعات ملیں۔واضح رہے کہ جشن آزادی کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں گلوکاروں نے ملی نغمے اور لوک موسیقی پیش کرکے شرکاء کے دل موہ لیے ہیں۔ تاہم بدنظمی کے واقعات نے تقریب کا حسن خراب کردیا۔