سینئر صحافی نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجو ہ کی سخت نگرانی کا دعویٰ کردیا

سینئر صحافی نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجو ہ کی سخت نگرانی کا دعویٰ کردیا
سینئر صحافی نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجو ہ کی سخت نگرانی کا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف کور ٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ سینئر صحافی فاروق اقدس کا دعویٰ ہے کہ  سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی بھی مبینہ طور پر سخت نگرانی کی جارہی ہے تاہم جب روزنامہ پاکستان نے تصدیق کرنا چاہی تو ذرائع نے بتایاکہ سابق آرمی چیف پاکستان میں موجود ہی نہیں، وہ ایک عرب ملک میں ہیں۔

 مقامی اخبار ’ روزنامہ جنگ‘ کے صحافی ’فاروق اقدس ‘ نے اپنے تجزیے میں دعویٰ کیاہے کہ اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں راولپنڈی میں عسکری شخصیات کی ایک محفوظ اور سخت سکیورٹی والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ان کی نقل وحرکت محدود اور ملاقاتوں پر اتنی سخت نگرانی ہے جس پر ملاقاتوں پر پابندی کا گمان بھی ہوتا ہے اس تاثر اور ان اطلاعات کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ ملک میں ہونے کے باوجود جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ طویل عرصے سے منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی مصروفیات سامنے آئی ہیں۔

 یاد رہے کہ ان کی منظر پر آنے والی آخری مصروفیت رواں سال اپریل میں لاہور میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت تھی جسے کم وبیش پانچ ماہ ہونے کو آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ اپنے ہم خیال اور قابل اعتماد مخصوص ٹی وی اینکرز اور صحافیوں کی وساطت سے اپنے بارے میں متنازعہ امور کی تردیدیں اور وضاحتیں کرتے رہتے تھے لیکن اب نہ صرف یہ سلسلہ بھی ختم ہوچکا ہے بلکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے رابطے میں رہنے کا دعویٰ کرنے والے ایک ذریعے نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ایک ٹی وی اینکر نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن سکیورٹی اہلکار نے اس اینکر کو رہائش گاہ جانے کی اجازت نہیں دی تاہم مبینہ طور پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اس اینکر کو لینے کیلئے خود وہاں پر پہنچ گئے لیکن مختصر ملاقات تو ہوئی تاہم مذکورہ اینکر کو ان کا انٹرویو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور مختصر ملاقات کے بعد اینکر کو واپس بھیج دیا گیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ دعویٰ بظاہر درست نہیں کیونکہ ڈیلی پاکستان کی اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ان دنوں پاکستان میں موجود ہی نہیں ، وہ ایک خلیجی ملک میں موجود ہیں ْ جہاں سے آئندہ کچھ دنوں میں وطن واپسی متوقع ہے۔

مزید :

قومی -