لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاہے کہ خواجہ آصف کی ریکروٹ کرنے والی بات کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں کبھی اس معاملے پر بات نہیں کرتا،میں آج حقائق درست کرنے کیلئے بات کررہا ہوں،جنرل باجوہ نے صاف کہا تھا کہ وہ توسیع نہیں لے رہے،جنرل باجوہ سے کہا کہ آپ نے واضح طور پر کہا کہ توسیع نہیں لے رہے،جنرل باجوہ نے کہاکہ مجھے پہلے توسیع مل چکی ہے اب مناسب نہیں،میری جنرل باجوہ سے سیاسی بات چیت بہت کم ہوتی تھی،ان کاکہناتھا کہ جنرل باجوہ کی بدنیتی ہوتی تو ان کے پاس آپشنزتھے، جنرل باجوہ کاکہناتھا کہ بہت سے افسران ہیں جن کا آگے آنا حق بنتا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نےکہاکہ میں جب بھی لندن جاتا تھا نوازشریف صاحب شفقت فرماتے تھے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حکومت کرتی ہے،جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور سب نے ووٹ کیا، جنرل باجوہ نے امریکا میں سفارتخانے میں ایک میٹنگ میں توسیع کی تردید کی تھی،ان کاکہناتھا کہ خواجہ صاحب اپنی ملاقاتوں میں کی گئی کچھ باتوں کا ذکر کررہے ہیں،خواجہ صاحب کی ریکروٹ کرنے والی بات کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں،جنرل باجوہ لوکل اور عالمی میڈیا میں بھی کہہ چکے تھے کہ وہ توسیع نہیں لے رہے،جنرل باجوہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی کو ہرحال میں مدنظر رکھ رہے تھے۔