پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Aug 15, 2024 | 04:20 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے نے 18 اگست تک پنجاب  بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی  کر دی ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں جہلم 30 ملی میٹر، منگلا 25 جبکہ سیالکوٹ اور گجرانوالہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،آئندہ 24 گھنٹوں میں  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات  ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے بارے  میں صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہےوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر  محکمے الرٹ رہیں اوراربن فلڈنگ کے خدشے کے  پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل کریں۔پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔

مزیدخبریں