ملک کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ڈیفالٹ سے بچانا ہے، نواز شریف

ملک کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ڈیفالٹ سے بچانا ہے، نواز شریف
ملک کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ڈیفالٹ سے بچانا ہے، نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں، ملک کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ڈیفالٹ سے بچانا ہے۔ 

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کے لئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے،  مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکلات سے راستہ نکالا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے ایک جامع معاشی ایجنڈا تیار کرلیا ہے، 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو تین ماہ کے لئے ریلیف دیا ہے۔

مزید :

سیاست -