جنرل ریٹائرفیض حمید نے حالیہ انتخابات کے دوران مداخلت کی کوشش کی، نجی ٹی وی کا الزام

جنرل ریٹائرفیض حمید نے حالیہ انتخابات کے دوران مداخلت کی کوشش کی، نجی ٹی وی ...
 جنرل ریٹائرفیض حمید نے حالیہ انتخابات کے دوران مداخلت کی کوشش کی، نجی ٹی وی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرفیض حمید پرالیکشن 2024 کے امور میں مداخلت کا الزام سامنے آیا ہے۔

ہم نیوز نےسرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے الیکشن کمیشن کے اس وقت کے سیکرٹری سے متعدد بار انتخابی امورسے متعلق کئی امیدواران کی مدد کیلئے رابطے کیے تھے، الیکشن کے کامیاب انعقاد کے بعد فیض حمید نے براہ راست یا اپنے دوستوں کے ذریعے الیکشن ٹربیونلز اور الیکشن عذرداریاں سے متعلق بھی مداخلت کرنے کی کوشش کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران اوربعدمیں متعلقہ ادارے کو فیض حمیدکے کردار کے متعلق آگاہ کیا تھا، ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ فیض حمید اپنے آبائی حلقے اور کچھ قریبی رفقا کیلئے الیکشن کمیشن کی مددحاصل کرنا چاہتے تھے ۔اس وقت کےسیکرٹری الیکشن کمیشن نے متعلقہ ادارے کوتمام ثبوت بھی مہیا کردیے تھے، یہ سب کچھ جنوری سے مارچ کے مہینے میں ہوتا رہا تھا، فیض حمید کو اس وقت آرمی ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔

الیکشن کمیشن اورفیض حمید کے ذرائع اس پیش رفت پر ہم نیوز کو اپنا موقف دینے سے گریزاں ہیں نہ ہی تفصیل سے بات کرنا چاہتے ہیں، ہم نیوز کی موقف لینے کی کوشش جاری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -