بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 30 منٹ تک بشریٰ بی بی سےتفتیش کی، ایس پی راول کی سربراہی میں پولیس کی 6 رکنی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے تفتیش کی، تفتیشی ٹیم میں شامل ڈی ایس پی فوزیہ نے بشریٰ بی بی سے سوالات کیے۔
بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کےمظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دریافت کیا گیا، پولیس تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی سوالات کیے۔ پولیس ٹیم نے بشریٰ بی بی سے موجود شواہد کی بنیاد پر تفتیش کی۔