آئی سی سی نے انڈر19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے انڈر19 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کااعلان کردیا ، کرکٹ ورلڈ کپ 14فروری سے یکم مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں حصہ لینگی جنہیں 4گروپس میں شامل کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو اے گروپ میں شامل کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان ، بھارت سکاٹ لینڈ اور پاپوا گنی شامل ہیں ، گروپ بی میں آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، نمیبیا گروپ سی میں جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز ، کینیڈا ، زمبابوے جبکہ آخری گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 14فروری سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت اپنا پہلا میچ 15 فروری کو کھیلے گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی