نوجوان کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں موقع فراہم کرنا خوش آئند ہے پرانے کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں تو انہیں ضرور کھلاناچاہیئے ،ائےر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو

نوجوان کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں موقع فراہم کرنا خوش آئند ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے اور سینیئرز کے ساتھ کھیل کرجونیئرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی گزشتہ سال خاطر خواہ نہیں رہی تاہم پچھلی کچھ سیریز میں قومی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں موقع فراہم کرنا خوش آئند ہے، جو کھلاڑی اس فارمیٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پھر انہیں ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔مصباح الحق کاکہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم ہمیشہ ایک سخت حریف ثابت ہوئی ہے جوکبھی بھی مخالف ٹیم کے خلاف کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ہماری ٹیم سری لنکا کےخلاف بہتر کارکردگی دکھانےکی بھرپورکوشش کرے گی ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر پرانے کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں تو انہیں ضرور کھلانا چاہیئے کیونکہ سینیئرز اور جونیئرزکے کمبی نیشن سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔