پاکستان نے سری لنکا کےخلاف کلین سوئپ کا موقع گنوا دیا،سابق کرکٹر

پاکستان نے سری لنکا کےخلاف کلین سوئپ کا موقع گنوا دیا،سابق کرکٹر

لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلئن سوئپ کرنے کا موقع گنوا دیا اس سے قبل ٹیم کو افریقہ کے خلاف بھی موقع ملا تھا لیکن اس سے بھی فائدہ نہیں اٹھایا گیا ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا سابق باﺅلر شعیب اختر نے کہا کہ ٹیم ایک میچ میں اچھی پرفارمنس دیتی ہے او ر اس کے بعد دوسرے میچ میں اس کی کارکردگی ایک دم کمزور ہوجاتی ہے یہ درست نہیں ہے تمام کھلاڑیوں کومسلسل کامیابیاں حاصل کرنے کی ضرورت ہے سرفراز نواز نے کہا کہ ٹیم کی باﺅلنگ بھی کمزور ہوگئی ہے پہلے بیٹنگ کا مسئلہ تھا لیکن اب باﺅلنگ بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے سری لنکا کی ٹیم نے بڑا سکور کیا جس کے بعد پتہ چل گیا تھا کہ ٹیم کے لئے یہ سکور کرنا مشکل ہوجائے گا راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم کوابھی بھی سخت محنت کی ضرورت ہے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو کامیابی حاصل کرنی ہے تو اس کےلئے باﺅلنگ اور بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے باسط علی نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اگر اپنی باﺅلنگ اور بیٹنگ پر توجہ دے تو وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بہرحال ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستانی ٹیم کی مجموعی طور پر کارکردگی اچھی رہی ہے ون ڈے سیریز پاکستان کےلئے بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس کےلئے بہت محنت کی ضرورت ہے شائقین کرکٹ چاہتے ہیں کہ ٹیم ون ڈے سیریز جیتے سکندر بخت نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی تو اچھی رہی لیکن ٹیم جیت جاتی تو اچھی بات تھی لیکن باﺅلرز نے غیر ذمہ دارانہ باﺅلنگ کا مظاہر ہ کیا۔

 جس کی وجہ سے اتنا بڑاسکور ہوا اور ٹیم وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ٹیم کو کامیابی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی