سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ اینڈی مرے کے نام

سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ اینڈی مرے کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) برطانوی ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اینڈی مرے نے رواں برس ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں حریف سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ کو شکست دے کر 77 برس بعد ملک کو ومبلڈن ٹائٹل جتوایا تھا۔ اینڈی مرے نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس جے اے سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے پر انہیں بے حد خوشی ہوئی، کوشش ہو گی کہ مستقبل میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹلز دلواﺅں۔ 400 میٹر دوڑ کی عالمی چیمپئن کرسٹائن سپورٹس ویمن آف دی ایئر ایوارڈ کی حقدار ٹھہریں۔