پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔ ڈیوس کپ ایشیااوشیانازون کوالیفائنگ راو¿نڈ ٹائی چودہ سے سولہ فروری تک ویت نام میں منعقد ہوگی۔ ڈیوس کپ ٹینس ایشیااوشیانازون کوالیفائنگ دوہزارچودہ کیلئے پاکستان کا مقابلہ ویت نام سے ہوگا پی ٹی ایف نے ٹرائلز کے بعد ڈیوس کپ مقابلوں کے لئے چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کھلاڑی اعصام الحق قریشی اورپاکستان نمبر ایک عقیل خان کو ٹرائلز سے مستثنٰی قرار دیا گیا تھا۔عقیل خان کے چھوٹے بھائی اور پاکستان کے نمبر دو کھلاڑی یاسر خان اور لاہور کے محمد عابد ٹرائلز کے ذریعے منتخب کئے گئے۔ عثمان اعجاز اور احمد چوہدری کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی