سعید اجمل نے رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

سعید اجمل نے رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔ دوسرا کے ماہر سعید اجمل کی رواں سال تینوں طرز کی کرکٹ میں کارکردگی قابل ستائش رہی۔ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سعید اجمل جب میدان میں اترے تو انہیں رواں سال تینوں طرز کی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے دو وکٹوں کی ضرورت تھی، انہوں نے اس میچ میں تلکارتنے دلشان اور سیکیوج پراسنا کی وکٹیں لیکر اس سنگ میل کو عبور کیا۔ سعید اجمل نے رواں سال ٹیسٹ میچوں میں 37، ون ڈے میں 53 اور ٹی ٹونٹی میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔