کرس ووکس دورہ سری لنکا کیلئے انگلینڈ لائنز ٹیم کے کپتان مقرر

کرس ووکس دورہ سری لنکا کیلئے انگلینڈ لائنز ٹیم کے کپتان مقرر

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دورہ سری لنکا کیلئے انگلینڈ لائنز ٹیم کا اعلان کر دیا۔ واروکشائر آل راﺅنڈر کرس ووکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انگلینڈ لائنز کی ٹیم آئندہ برس فروری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ سری لنکا اے ٹیم ایمرجنگ پلیئرز کے خلاف دو تین روزہ، سری لنکا اے کے خلاف دو چار روزہ اور ایک ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی