چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کل سے کراچی مےں شروع ہوگی

چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کل سے کراچی مےں شروع ہوگی

کراچی (اے اےن اےن) چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ (کل) پےر سے روشن خان جہانگےر خان اسکواش کمپلےکس کراچی مےں شروع ہوگی ۔ چےمپئن شپ 23 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کا آغاز پےر سے ہوگا ۔ پری کوالیفائنگ اور مین کوالیفائنگ راﺅنڈ 19 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے مین راﺅنڈ کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا اور فائنل 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کی انعامی رقم 15000 ہزار یو ایس ڈالر ہوگی۔ٹورنامنٹ میںناصر اقبال، فرحان زمان ، عامر اطلس خان، دانش اطلس خان حصہ لے رہے ہیں۔ نائیجیریا کے ایک کھلاڑی سمیت متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے آئے ہوئے پاکستان کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اتریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی