پاکستان اور سری لنکا مےں پہلا ون ڈے 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا مےں پہلا ون ڈے 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی شاہین مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اتریں گے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرحمان، احمد شہزاد، انور علی، اسد شفیق، بلاول بھٹی، حارث سہیل، جنید خان، محمد حفیظ، سعید اجمل، شاہد آفریدی، شرجیل خان، صہیب مقصود، سہیل تنویر اور عمر اکمل شامل ہیں۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 20 دسمبر، تیسرا 22 دسمبر، چوتھا 25 دسمبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 27 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر رہی۔