سہ ملکی انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

سہ ملکی انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ (اے پی پی) سہ ملکی انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں (آج) اتوار کو مد مقابل ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ شارجہ میں جاری ایونٹ میں میزبان متحدہ عرب امارات سمیت پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں (آج) اتوار کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گا جس میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے مدمقابل ہو گی۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں گرین شرٹس کی ٹیم فتح یاب رہی تھی۔