”ہم ستارے“کی لانچنگ تقریب ،مشہور شخصیات کی شرکت
لاہور(فلم رپورٹر)ہم نیٹ ورک کے سائے تلے ”ہم ستارے “ کے نام سے ایک نئے چینل کوگزشتہ روز متعارف کرایا گیا‘جس میں تفریح کے تمام زاویوں کو بھرپو ُر انداز میں پیش کیا گیا۔ مشہور شخصیات اور معیاری تفریح پیش کرنا ہم ستارے کا وعدہ ہے ۔ہم ستارے نہ صرف اسکرین پر جگمگانے والے ستاروں کو بلکہ پردے کے پیچھے چمکنے والے ستاروں جیسے کہ بہترین مصنفین ‘ پروڈیوسر‘ ڈائریکٹر اور دیگر عملے کی محنت کو بھی عوام کے سامنے لائے گا۔اس چینل کی شناخت صرف اس کی اعلیٰ معیار کی پروگرامننگ ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کے لئے تازہ ترین موادکی فراہمی بھی ہوگی ۔
ہم ستارے سنسنی کے متلاشیوں‘ کھلاڑیوں‘ جذباتی ڈرامے کے پسند کرنے والوں ‘ مزاح کے دیوانوں ‘ موسیقی کے دلداداﺅں ‘ بچوں‘ نوجوانوں اور بوڑھوں اور اپنے گھر میں چوبیس گھنٹے اچھی ‘ معیاری اور صاف نشریات کے خواہشمندوں کے لئے ایک بھرپو ُر چینل ہے۔ڈرامے پر مشتمل تفریح کی فراہمی اور چوبیس گھنٹے کی فوڈ پروگرامننگ کے علمبردار ہم نیٹ ورک کو نئے جہانوں کی تلاش اور بہتری کے نئے معیار مقرر کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ یہ چینل نہ صرف ملک بھر کے ‘بلکہ دنیا بھر کے مختلف عمروں اور خاندانوں کے لئے قومی اور بین الاقوامی مواد کے بہترین امتزاج پر مشتمل ہوگا۔