علی ظفر نے ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز اپنے نام کر لیا

علی ظفر نے ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی (اے این این) علی ظفر پہلے پاکستان ہیں جنہوں نے ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔یہ اعزاز انہیں ایک شوبز میگزین کی جانب سے دیا گیا ہے۔ 33 سالہ علی ظفر کو یہ اعزازپانے کے لئے ایشیا کے پچاس خوبرو نوجوانوں سے مقابلہ کرنا پڑا جن میں بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن‘ اداکار برون سبوتی‘ اداکار اعجازخان اور دیگر شامل ہیں۔ بالی وڈ اداکار ہریتک روشن دوسرے نمبر پر رہے جو پچھلے سال ایشیا کے پرکشش ترین مرد قرار دیئے گئے تھے۔ سوشل میڈیا پربھی اداکار علی ظفر کے پرستاروں کی تعداد ہریتک روشن سے زیادہ ہے۔

مزید :

کلچر -