ایکشن فلم ”اینڈروئیڈ کوپ“ کا پہلا ٹریلر جاری‘ فلم 4 فروری کو ریلیز ہوگی

ایکشن فلم ”اینڈروئیڈ کوپ“ کا پہلا ٹریلر جاری‘ فلم 4 فروری کو ریلیز ہوگی

نیویارک(آن لائن) انسانی شکل کے طاقتور اور جدید روبوٹ پولیس اہلکاروں پر مبنی نئی سائنس فکشن فلم ”اینڈروئیڈ کوپ“ کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار مارک ایٹکن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکی شہر لاس اینجلس مستقبل میں پیش آنے وثالے ایسے بدترین دور کی منظر کشی کررہی ہے جب شہری تیزی سے پھیلنے والے ایک ناقابل علاج وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ سال 2045ءمیں جب اس مشکل سے نکلنا کسی انسان کے بس میں نہیں رہتا تو انسانی شکل کے جدید روبوٹ پوولیس اہلکار امید کی آخری کرن بن کر میدان میں اترتے ہیں جو نہ صرف اس خطرناک وائرس سے محفوظ لوگوں کی جان بچاتے ہیں بلکہ اسے روکنے کا راستہ بھی تلاش کرتے ہیں۔

مزید : کلچر