لیڈی گاگا نے اپنی مداح کو خودکشی کرنے سے بچالیا

لیڈی گاگا نے اپنی مداح کو خودکشی کرنے سے بچالیا

لاس اینجلس(آن لائن) گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنی ایک مداح کو خودکشی کرنے سے بچالیا۔ لیڈی گاگا کی ایک مداح نے انہیں ایک ای میل کی کہ وہ زندگی سے بہت تنگ ہیں اور اب خودکشی کرنا چاہتی ہیں جس پر گلوکارہ کو سخت تشویش لاحق ہوئی اور انہوں نے اپنی مداح کو جوابی پیغام میں درخواست کی کہ وہ ان سمیت اپنے تمام مداحوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں اسلئے وہ چاہتی ہیں کہ وہ خودکشی نہ کرے۔ لیڈی گاگا نے اپنی مداح کو مزید لکھا کہ زندگی بہت پیاری ہے اور آپ اس کی خوبصورتی محسوس کرنے کی کوشش کریں جس پر ان کی مداح نے خودکشی کا ارادہ ترک کردیا۔

مزید : کلچر