بھارتی فلموں کیلئے سال 2013 بہترین ثابت ہوا
ممبئی (اے این این) سال 2013 بالی ووڈ کے لئے نہایت سود مند رہا ہے۔ اس سال 100 کروڑ روپے کمانے والی فلموں ک کلب میں سب سے زیادہ فلمیں شامل ہوئیں جو اس سال کامنفرد اعزاز رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسی سال میں فلموں کاایک نیا کلب بھی وجود میں آیا اور یہ کلب ہے ایسی فلموں کا جنہوں نے 200 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرکے آنے والی فلموں کے لئے ایک نیا گول سیٹ کردیا ہے۔ اس سال یکم جنوری سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک 135 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان میں سے کچھ ہٹ‘ کچھ سپرہٹ ارو کچھ میگاہٹ ثابت ہوئیں جبکہ درجنوں فلمیں ایسی بھی تھیں جو بری طرح فلاپ ہوئیں۔ فلم ”ریس ٹو“ سال 2013 کی پہلی سپرہٹ فلم ثابت ہوئی تھی اس سال کروڑ روپے کمانے والی فلموں میں سرفہرست ”چنائے ایکسپریس“ رہی ۔ روہت شیٹھی کی یہ فلم اس قدر کامیاب ہوگی۔ یہ شاید کبھی خود انہوں نے بھی نہیں سوچا ہوگا۔ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری سے سجی اس فلم نے 200 کروڑ سے بھی زیادہ کا بزنس کیا اور انڈین سینما کی تاریخ ہی بدل ڈالی۔